ہرارے: سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے جارہے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے تھے، تمام کھلاڑی اچھا کھیل رہےہیں اور تمام لڑکوں سے کہا ہے کہ بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں جب کہ ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل سیریز کے دوران دونوں ٹیمیں 2،2 مرتبہ مدمقابل ہوئیں، پہلے میچ میں کینگروز نے گرین شرٹس کو تینوں شعبوں میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی جب کہ دوسرے میچ میں سرفراز الیون نے یکطرفہ مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔
The post سہ ملکی ٹی 20 سیریز؛ آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zkR7fl
via IFTTT
0 Comments