Subscribe Us

header ads

کیمرون میں بس حادثے میں 30 افراد ہلاک

پاؤنڈے: افریقی ملک کیمرون میں بس دریا میں گرنے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی وسطی افریقی ملک کیمرون میں بس حادثے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ ملک کے مغربی علاقے کے صدر مقام بافوسم کے گورنر نصری پال نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بدقسمت بس میں 32 افراد سوار تھے جو بوٹوروقصبے میں واقع ایک دریا میں جاگری اور 30 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ زندہ بچ جانے والے 2 افراد کو ریسکیو ٹیموں کی مدد سے نکال کر پوندے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

گورنر نصری کا کہنا تھا کہ تاحال واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے کی وجہ کیا تھی تاہم سڑک کی خستہ حالی اور ناتجربہ کار ڈرائیور بھی حادثے کا سبب ہوسکتی ہے، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کیوں کہ بس میں سوار تمام افراد میں سے صرف 2 افراد زندہ ہیں اور وہ بھی موت و زیست کی کشمکش میں ہیں۔

The post کیمرون میں بس حادثے میں 30 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2u2et4p
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments