پشاور: سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 2013 میں ایم پی اے فرید خان پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم محمد نبی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیو زکے مطابق سی ٹی ڈی پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگو میں تحریک انصاف کے رکن خیبرپختون خوا اسمبلی فرید خان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت محمد نبی کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جب کہ گرفتار دہشت گرد بم دھماکوں ، اغوا اور دھشت گردی کے دیگر واقعات میں بھی ہنگو پولیس کو مطلوب تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مقتول ایم پی اے فرید خان سپرد خاک
The post رکن کے پی اسمبلی فرید خان کا قاتل 5 سال بعد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LfHujs
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2NQMsVU
July 14, 2018 at 01:29PM


0 Comments