واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین اور یورپی یونین کو دشمن قرار دے دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ آج فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات سے قبل امریکی ٹی وی سی بی ایس کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روس، چین اور یورپی یونین کو امریکا کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہمارے بہت سارے دشمن ہیں، یورپی یونین نے تجارت میں ہمارے ساتھ جو سلوک کیا ہے اس حساب سے وہ ہماری دشمن ہے، شاید آپ یورپی یونین کو اپنا دشمن نہ سمجھیں لیکن حقیقت میں وہ دشمن ہے جس سے نمٹنا بہت مشکل ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں یورپی ممالک کے رہنماؤں کا احترام کرتا ہوں، لیکن تجارتی لحاظ سے انہوں نے ہم سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، روس بھی کئی پہلوؤں سے ہمارا دشمن ہے، رہا چین تو وہ ہمارا اقتصادی حریف ہونے کی بنا پر دشمن ہے، اگرچہ یہ ممالک دشمن ہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ سب برے بھی ہیں بلکہ اس سے مراد ہے کہ وہ ہمارا حریف ہے۔
ادھر یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپی یونین ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں، انہیں دشمن قرار دینے والے لوگ دراصل جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
The post امریکی صدر نے روس، چین اور یورپی یونین کو دشمن قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zJpixE
via IFTTT


0 Comments