Subscribe Us

header ads

کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب، ڈاکٹر جیل پہنچ گئے

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس جیل پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی جب وہ اپنی قانونی ٹیم سے ایون فیلڈ کیس میں سزا اور دیگر مقدمات پر مشاورت کررہے تھے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق طبعیت خراب ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹرز طلب کرلئے گئے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی جیل میں آچکی ہے تاہم ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ہی کیپٹن (ر) صفدر کو اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ 8 جولائی سے اڈیالہ میں قید ہیں۔

The post کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب، ڈاکٹر جیل پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zXvy4Z
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments