لاہور: ملک میں بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔
ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی نے 9 کمپنیوں کی بلڈپریشر کی ادویات کی فروخت پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان ڈریپ کے مطابق وال سارٹن نامی گولی میں کینسر کو باعث بننے والے کیمیکلز موجود ہیں، ڈاکٹر اور مریض متعلقہ گولی کا استعمال فوری طور پر ترک کردیں۔ وال سارٹن نامی گولی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک سے بچانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دل کے امراض کی دوا Valsartan واپس لینے کی ہدایت
پابندی کا شکار کمپنیوں میں افروز فارماسیوٹیکلز، ہائی کیو فارما، فارم ایوو، سمیع فارماسیوٹیکلز، ٹابروس فارما، سرل فارماسیوٹیکلز اور جینیٹکس فارماسیوٹیکلز شامل ہیں۔ ڈریپ نے امارانٹ اور سیف فارماسیوٹیکلز کو بھی ادویات مارکیٹ سے واپس منگوانے کی ہدایت کی ہے۔
The post بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرنے والے مریض کینسر کا شکار ہونے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KYCFiD
via IFTTT


0 Comments