اسلام آباد: ہائی کورٹ نے نوازشریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدرکی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پرنیب کوعدالتی معاونت کے لیے افسرمقررکرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں کی ابتدائی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
تحریریہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سزاؤں کے خلاف اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لیے منظورکرلی گئی ہیں، جس پرنیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا گیا۔ کیس کی سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد ہوگی، وکلاء صفائی کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کوزیربحث لانے کی ضرورت ہے، نیب ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پرعدالت کی معاونت کے لیے افسر مقرر کرے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت جولائی کے آخری ہفتے میں ہوگی، کیس کو سماعت کے لیے جولائی کے آخری ہفتے میں دستیاب بینچ کے سامنے مقرر کیا جائے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی تھی۔
The post نوازشریف اورمریم کی سزا کیخلاف اپیل؛ نیب کوعدالتی معاونت کیلیے افسرمقررکرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Lxgtsd
via IFTTT


0 Comments