اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کی نااہلی کیس کے بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کی نااہلی کے کیس میں سماعت کرنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژنل بینچ تبدیل کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بینچ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔
کیس کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹں میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں جب کہ اس سے پہلے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق بینچ میں شامل تھے اور پہلے بینچ نے عمران خان سے یکم اگست تک جواب طلب کررکھا تھا۔
واضح رہے کہ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے عمران خاں کی نااہلی کی درخواست دائر کررکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا عدالت عمران خان کو نااہل قرار دے۔
The post عمران خان نااہلی کیس کے بینچ سے جسٹس شوکت صدیقی کو الگ کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vfmQtj
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2LwjooN
July 29, 2018 at 01:18PM
0 Comments