Subscribe Us

header ads

ایشیا کی طویل القامت، پاکستانی خاتون انتقال کرگئیں

رجانہ: اپنے قد کی بدولت دنیا بھر میں شہرت پانے والی ایشیا کی طویل القامت پاکستانی خاتون زینب بی بی 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طویل القامت خاتون زینب بی بی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی دیہات 285 گ ب کی رہائشی تھیں، زینب بی بی دنیا کی دوسری جبکہ ایشیا کی پہلی طویل القامت خاتون تھیں، طویل القامت عورت ہونے پر 2003میں زینب بی بی کا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل کیا گیاتھا، زینب بی بی کی عمر 46 سال جبکہ قد 7 فٹ 2 انچ تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 10 طویل القامت پاکستانی

زینب بی بی کافی عرصے سے بیمار تھیں انہیں شوگراور گردوں کی بیماری لاحق تھی اوران کی موت بھی ان بیماریوں کے باعث ہوئی۔ زینب بی بی کو ان کے آبائی گاؤں میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ اور سفر آخرت میں اہل و عیال اور گاؤں والوں کے علاوہ گرد و نواح کے رہائشیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

The post ایشیا کی طویل القامت، پاکستانی خاتون انتقال کرگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mqV7l9
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments