Subscribe Us

header ads

پیپلز پارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جائے، بلاول بھٹو زرداری

مالاکنڈ: چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔

مالاکنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی کو دیوار سے نہ لگایا جائے جب کہ ن لیگ کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں ناقابل فہم ہیں، سب کو الیکشن لڑنے کے یکساں مواقع ملنا ضروری ہیں، ملک بھر سے شکایات مل رہی ہیں کہ پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع نہیں دیے جارہے اور الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہے جب کہ مخصوص جماعتوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نگراں حکومت مسئلے کو سنجیدگی سے لے، ہم سینیٹ میں اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شفاف الیکشن ہمارا حق ہے جس کے بغیر بننے والی پارلیمنٹ متنازع اور کمزور ہوگی، 2013 میں جو تجربات کیے گئے اس سے معاشرے کو نقصان پہنچا، مختلف علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے پی پی پی کے امیدواروں اور کارکنوں کو تنگ کیا جارہا ہے اور نشانہ بنایا جارہا ہے جو ناقابل قبول ہے، الیکشن کے لیے سازگار ماحول نہیں مل رہا، اچ شریف اور ملتان میں ہمارے جلسے منسوخ کیے گئے،  ہم کب تک یہ برداشت کریں گے، یہ سب ناقابل قبول ہے، پی پی پی کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اداروں میں ٹکراؤ نہیں ہونا چاہیے، سب کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے، عوام کے سارے مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں، قانون کے مطابق نواز شریف کو گرفتار کیا گیا، لیکن ن لیگ کے عام سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریاں ناقابل فہم ہیں، متنازع الیکشن کا نتیجہ متنازع پارلیمنٹ کی صورت میں نکلے گا جو ملک کے مفاد میں نہیں۔

The post پیپلز پارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جائے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uBL3cL
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments