Subscribe Us

header ads

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے دوران ریلی نکالنے پر لیگی قیادت کے خلاف مقدمات درج

 راولپنڈی: (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے دوران ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے دوران ریلی نکالنے پر (ن) لیگ کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ میں کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی، دانیال تنویر چوہدری، سینیٹر چوہدری تنویر، شکیل اعوان، راجہ حنیف، شیخ ارسلان، مقبول احمد خان، یاسر بٹ، عبدالغیور بٹ سمیت تاجر رہنما شاہد غفور پراچہ، یاسین کیانی اور شیخ شیراز کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ انسپکٹر محمد ارشد کی مدعیت میں ریلی نکالنے، سڑک بلاک کرنے اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

The post کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے دوران ریلی نکالنے پر لیگی قیادت کے خلاف مقدمات درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J6IGnL
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments