راولپنڈی: میاں نواز شریف اور مریم نواز کی اڈیالہ جیل میں سیکورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کی سیکورٹی پر 6 اہلکار تعینات ہیں اور ان کے ساتھ ایک مشقتی کام کررہا ہے۔ مریم نواز کی سیکورٹی پر بھی خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 خواتین اہلکار تعینات ہیں۔
جیل کھلنے کے دوران نواز شریف کو نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور مریم نواز کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔ نواز شریف کو اخبارات مہیا کردیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی حکام نے نواز شریف کے مشقتی پر بھی گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
نواز شریف اور مریم نواز کو مہیا کیے جانے والے کھانے اور پانی کی نگرانی خود جیل سپرنٹنڈنٹ کریں گے۔ سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ جیل کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے۔ سیکورٹی حکام نے ہیلی کاپٹر سے جیل کے مختلف حصوں کا فضائی معائنہ کیا ہے۔
The post نواز شریف اور مریم کیلئے اڈیالہ جیل میں سیکورٹی ریڈ الرٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JwiAKP
via IFTTT


0 Comments