Subscribe Us

header ads

نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار

 اسلام آباد: احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی اپیل تیار کرلی گئی ہے۔

احتساب عدالت نے لندن فلیٹ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار ہوگئی ہے۔ مریم نواز کے وکلاء کچھ دیر میں اڈیالہ جیل جائیں گے اور ان سے وکالت نامہ پر دستخط کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس؛ نواز شریف کو 10 اور مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیل آج ہی دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ عدالت سے اپیل کا فیصلہ آنے تک کیپٹن صفدر کی ایک سال کی سزا معطل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ نواز شریف کی اپیل آج دائر کی جائے یا پیر کو اس حوالے سے ان کے وکلا کی مشاورت جاری ہے۔

The post نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ulGtzZ
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments