بیت المقدس: غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ شب اسرائیلی فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیل فوج کا دعوی ہے کہ فائٹر طیارے کے ذریعے فائر بموں کے حامل غبارے فضاء میں چھوڑے گئے تھے اور ان علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں دہشت گردوں نے ٹھکانے بنا رکھے تھے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے فلسطینی شہری کی شہادت اور تین افراد کی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل مقامی آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں خوف پیدا کرنا ہے اور فلسطینیوں کو جدوجہد آزادی سے روکنے کی مذموم کوشش ہے۔ عالمی طاقتوں کو اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینا چاہیئے۔
دوسری جانب 30 مارچ کو یوم الارض کے موقع پر اپنے گھروں کو واپسی مارچ مہم کے 17 ویں ہفتے آج جمعہ کو اسرائیلی بارڈر کی جانب مارچ کیا جائے گا جس کے لیے ہزاروں فلسطینی شہری سرحدی علاقے پر جمع ہو گئے ہیں۔
The post اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uSXXU6
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2zSDggx
July 20, 2018 at 01:15PM


0 Comments