لندن: عرفان خان کی ٹوئٹر پر ہنستی مسکراتی تصویر نے اداکار کی خراب صحت سے متعلق تمام قیاس آرئیوں کا خاتمہ کردیا۔
چند ماہ قبل بھارتی اداکار عرفان خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں، عرفان خان کے مطابق انہیں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری ہے جس کا براہ راست تعلق دماغ سے نہیں ہوتا بلکہ یہ آنتوں میں ہونے والی رسولیاں ہوتی ہیں جنہیں عموماً آنتوں کا کینسر کہاجاتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عرفان خان آنتوں کے کینسر میں مبتلا
بیماری کے تشخیص کے بعد عرفان خان علاج کی غرض سے لندن چلے گئے جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم ایک بھارتی صحافی نے انکشاف کیا تھا کہ عرفان خان کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی ہے اور وہ صحت یابی کی جانب جانے کے بجائے مزید بیمار ہوتے جارہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : عرفان خان خطرناک بیماری میں مبتلا
عرفان خان کی صحت کے حوالے سے تمام افواہوں نے اس وقت دم توڑدیا جب ادکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کی جب کہ دوسری جانب ہدایتکار وشال بھردواج نے ایک بیان میں کہا کہ عرفان خان کے ساتھ ان کی بات چیت روزانہ ہوتی ہے اور وہ صحتیابی کی جانب گامزن ہیں تاہم انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے، عرفان خان مکمل صحتیابی کے بعد فلم انڈسٹری میں ضرور واپس آئیں گے۔
The post عرفان خان کی تصویر نے خراب صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uIb9L8
via IFTTT


0 Comments