Subscribe Us

header ads

ون ڈے سیریز؛ پہلے میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ

بلاوایو: پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاری۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلی جارہی پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

پریس کانفرنس میں کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی تیاری کے پیش نظر کوشش کریں گے کہ تمام کھلاڑیوں کو میدان میں اترنے کا موقع مل سکے، زمبابوے کی ٹیم میں نوجوان لیکن باصلاحیت کرکٹرز شامل ہیں، ہوم کنڈیشنز میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، کامیابی کے لیے ہمیں بہترین کرکٹ کھیلنا اور سخت محنت کرنا ہوگی لہذا میچ کی پلاننگ کرتے ہوئے میدان میں اتریں گے اور کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، شعیب ملک، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، عثمان خان محمد عامر، حسن علی اور یاسر شاہ پر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم نے ہرارے میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز میں فتح حاصل کی تھی، قومی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

The post ون ڈے سیریز؛ پہلے میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mczepz
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments