Subscribe Us

header ads

لیاری میں مخالفین نے سازش کے تحت ہم پر پتھراؤ کیا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لیاری میں پرتپاک استقبال مخالفین کو برداشت نہیں ہوا اس لئے انہوں نے ہمارے قافلے پر پتھراؤ کیا۔

اندرون سندھ روانگی سے قبل کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا اور عوام کا رشتہ نسلوں پرانا ہے اس لئے جہاں بھی جاتے ہیں وہاں عوام محبتیں نچھاور کرتی ہے، لیاری میں بھی میرا پرتباک استقبال کیا گیا جو مخالفین سے برداشت نہیں ہوا تو انہوں نے ایک سازش کے تحت ہمارے قافلے پر پتھراؤ کیا لیکن ہمارے کارکن ڈرے نہیں اور لیاری میں ہی موجود رہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جو بےنظیر سے ڈرتے تھے آج بلاول سے خائف

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہماری جماعت نے ہمیشہ عوام کو محبت کا پیغام دیا، الیکشن 2018 قریب ہیں اور پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنا منشور پیش کردیا، باقی جماعتوں کے پاس نا ہی کوئی منشور ہے اور نا ہی ان  کوئی نظریہ ہے۔

The post لیاری میں مخالفین نے سازش کے تحت ہم پر پتھراؤ کیا، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tKazNm
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments