Subscribe Us

header ads

نیب کو پشاور بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم

نیب کو پشاور بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم

پشاور: ہائیکورٹ نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے لیے نیب کو احکامات جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت 49.3 ارب روپے لگائی گئی تھی جو 24 جون 2018 تک مکمل ہونا تھا مگر اب اس منصوبے کی لاگت 68 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس فرم کو ٹھیکا دیا گیا تھا وہ فرم دوسرے صوبوں میں بلیک لسٹ ہے۔ دیگر عوامی منصوبوں سے فنڈز قواعد کے خلاف نکال کر بی آر ٹی منصوبے میں لگائے گئے جب کہ بی آر ٹی کے لیے باقاعدہ پلاننگ بھی نہیں کی گئی تھی۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی جی پی ڈی اے اسرار الحق کا تبادلہ نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا مگر ان کا تبادلہ کر دیا گیا، عدالت نے نیب کو باقاعدہ تحقیقات کرکے رپورٹ 5 ستمبر تک جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔

The post نیب کو پشاور بس منصوبے کی تحقیقات کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mrWmk0
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2uy1lEt
July 19, 2018 at 01:30PM

Post a Comment

0 Comments