Subscribe Us

header ads

جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا، فواد چوہدری

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی ریلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا، جو چیرا تو اک قطرہ خون نکلا، جس “انقلاب” کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اپنا سا منہ لے کر اڈیالہ پہنچ گیا، “انقلاب” آ کے چلا بھی گیا، شہباز شریف ماڈل ٹاؤن سے بھی نہ نکل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

فواد چوہدری نے کہا کہ قوم روز اول سے جانتی ہے کہ شہباز شریف روز اول ہی سے اس “انقلاب” سے دامن چھڑوانے کیلئے کوشاں ہیں، پانامہ لیکس سے آج تک قوم کو گمراہ کرنے کیلئے ہر حربہ آزمایا گیا، العزیزیہ اور ہل میٹل کے فیصلے آنا باقی ہیں، کرپشن کی سیاہ رات انجام پذیر ہے اور اجالا نمودار ہوا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ کرپشن کے جرم میں احتساب عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ رات لندن سے لاہور پہنچے تھے۔ نیب نے انہیں فوری طور پر حراست میں لے کر اسلام آباد روانہ کردیا جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور میں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے ریلی بھی نکالی تاہم انتظامیہ نے مسلم لیگ کے کارکنوں کو ائرپورٹ تک پہنچنے کی اجازت نہ دی جس پر شہباز شریف نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

The post جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2umIADQ
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments