Subscribe Us

header ads

پی ٹی آئی امیدواروں سے حلف نامہ لینے پر عمران خان کو نوٹس

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو پارٹی امیدواروں سے آزاد الیکشن نہ لڑنے کا حلف نامہ لینے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک انصاف کے امیدواروں سے حلف نامے لینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے خلاف ملک محمد منیر اور راؤ وقاص ارشاد نے درخواست دائر کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف نے امیدواروں سے غیر قانونی طور پر حلف نامے لئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں امیدواروں سے حلف نامہ لے رہی ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حلف نامے میں لکھا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑا جائے گا، حلف نامہ غیر قانونی اور پارٹی کے منشور کا حصہ نہیں۔ الیکشن کمیشن نے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار جولائی تک سماعت ملتوی کردی۔

The post پی ٹی آئی امیدواروں سے حلف نامہ لینے پر عمران خان کو نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tJpdog
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments