Subscribe Us

header ads

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید، چند روز میں شہدا کی تعداد 12 ہوگئی

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید، چند روز میں شہدا کی تعداد 12 ہوگئی

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ تازہ واقعے میں بھارتی دستے راشٹاریہ رائفل 58 نے گزشتہ شب ضلع رامبن کی تحصیل گول میں مقامی آبادی پر فائرنگ کی جس سے ایک کشمیری شہید ہوگیا۔

شہید نوجوان کی شناخت محمد شفیع گجر کے نام سے ہوئی ہے ۔ زخمی نوجوان شکیل احمد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دونوں نوجوان مویشیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک تھے۔

حریت رہنماؤں نے نوجوانوں کی شہادت پر آج وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ضلع رامبن کے ایس ایس پی موہن لال کا کہنا ہے کہ کاروباری افراد پر فائرنگ اور جانی نقصان پر بھارتی فوج کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے 4 روز میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ گھر گھر تلاشی اور چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

The post بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید، چند روز میں شہدا کی تعداد 12 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LTWGXV
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2LRSSXf
August 05, 2018 at 01:07PM

Post a Comment

0 Comments