Subscribe Us

header ads

شہباز شریف نے این اے 249 کراچی کے نتائج کو چیلنج کردیا، دوبارہ گنتی کی درخواست

 کراچی: شہباز شریف نے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں شہباز شریف کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران فیصل واوڈا کے لیے ماحول ساز گار بنایا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے میرے بینرز اور پوسٹرز اتارتے رہے جب کہ الیکشن مہم میں مدمقابل فیصل واوڈا کے بینرز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی نہیں اتارے گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دن ان کے جماعت کو کئی شکایات موصول ہوئیں، ان کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور پولنگ ایجنٹس کو سادہ کاغذ پر نتائج دیے گئے جب کہ گنتی کے لیے ریٹرنگ افسر نے درخواست مسترد کردی، دوبارہ گنتی سے متعلق ریٹرنگ افسر کا اقدام غیر قانونی ہے۔

شہباز شریف نے درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کو تمام ریکارڈ محفوظ بنانے اور افسر کو دوبارہ گنتی کرنے کی ہدایت دی جائے جب کہ فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

The post شہباز شریف نے این اے 249 کراچی کے نتائج کو چیلنج کردیا، دوبارہ گنتی کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vLxJmR
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments