Subscribe Us

header ads

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی، 4 سی ڈی اے ملازمین گرفتار

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی، 4 سی ڈی اے ملازمین گرفتار

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں 4 سی ڈی اے ملازمین نے لڑکی کو زیادتی کا نشانا بنایا تاہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں سی ڈی اے کے 4 ملازمین نے لڑکی کو زیادتی کا نشانا بنا ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 اگست کو پیش آیا تھا تاہم متاثرہ لڑکی کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تھانہ مارگلہ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ چاروں سی ڈی اے ملازموں نے دھمکیاں دے کر اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایف نائن پارک میں زیادتی کے واقعے پر سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس میں کہا کہ ایف نائن پارک اسلام آباد کا سب سے بڑا پارک ہے، وہاں لائٹس کیوں نہیں لگائی گئیں، سب سے بڑے پارک میں لڑکی کےساتھ زیادتی ہوگئی اور آپ کہتے ہیں بلب خراب ہیں، شام تک تمام لائٹس ٹھیک کروا کر رجسٹرار کو رپورٹ پیش کی جائے۔

The post اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی، 4 سی ڈی اے ملازمین گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vKrH5S
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2AQeUEC
August 08, 2018 at 01:16PM

Post a Comment

0 Comments