راولپنڈی: انٹرنیشنل پولیس (انٹرپول) نے سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
جسٹس یاور علی کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ انٹرپول نے پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے، انٹر پول کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی مقدمات میں ریڈ وارنٹ جاری نہیں کرتے۔
پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے مقدمے سے علیحدگی کی درخواست کرتے ہوئے نئی حکومت آچکی ہے، غداری کیس میں مشرف کے وکلاء اب حکومت میں وزیر بن گئے ہیں، کیس چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ اب نئی حکومت نے کرنا ہے، وزارت داخلہ اب اس حوالے سے بہتر فیصلہ کرسکتی ہے، اس بنیاد پر پراسکیوشن سے دستبردار ہوا۔
سنگین غداری کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
The post انٹرپول نے پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PkL6mf
via IFTTT
0 Comments