ملتان: قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد سے بچی جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد کے باعث بچی کا نچلا دھڑ مفلوج ہوگیا تھا جس کے باعث اہل خانہ نے بچی کو نشتراسپتال میں داخل کرایا جہاں بچی زیر علاج تھی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد بچی پر تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
متاثرہ بچی ماہ نور کے اہل خانہ کے مطابق بچی پر استاد کی جانب سے تشدد کیا گیا جب کہ نشتر اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ماہ نور دم توڑ گئی، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچی کی ہلاکت پر ورثا نے نشترروڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹریفک بلاک ہوگئی۔ بچی کے اہل خانہ نے چیف جسٹس پاکستان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
The post ملتان میں استاد کے تشدد سے بچی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ngDk0v
via IFTTT
0 Comments