جعفر آباد: نامعلوم افراد کی پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جعفرآباد میں نامعلوم افراد پولیس چوکی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس و سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
The post جعفرآباد میں پولیس چوکی پرفائرنگ سے اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KCerFD
via IFTTT
0 Comments