Subscribe Us

header ads

رنبیر کپور دنیا کے بہترین شوہر ثابت ہوں گے، کرن جوہر

ممبئی: نامور بالی ووڈ ہدایت کاروپروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور دنیا کے بہترین شوہر ثابت ہوں گے۔

کرن جوہر نے حال ہی میں اپنے ریڈیو شو’’کالنگ کرن‘‘ کے دوران  نہ صرف رنبیر کپور کے دلچسپ سوالوں کے جواب دئیے بلکہ انہیں بہترین مشوروں سے بھی نوازا۔

شو کے دوران رنبیر کپور نے کرن جوہر سے پوچھا اگر آپ کسی رشتے میں کوئی غلطی کرتے ہیں اور وہی غلطی دہراتے ہیں تو آپ اپنی غلطی کس طرح درست کرسکتے ہیں؟ جس کے جواب میں کرن جوہر نے کہا کہ بہتر ہے آپ اس رشتے سے باہر نکل جائیں کیونکہ ایک ہی غلطی کو بار بار دہرانا ٹھیک نہیں۔

بعد ازاں رنبیر نے کرن جوہر سے کہا آپ میری گرل فرینڈ کو میرے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟جس پر کرن جوہر نے جواب دیا کہ ’’آپ دنیا کے بہترین شوہر ثابت ہوں گے‘‘۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں ان دنوں رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے ہیں جب کہ یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں دونوں مستقبل میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

The post رنبیر کپور دنیا کے بہترین شوہر ثابت ہوں گے، کرن جوہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PO32GF
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments