نیویارک: امریکی ایئر لائن کے ایک جیٹ طیارے کے باتھ روم سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے لا گارجیا ایئر پورٹ کے ’مینٹینینس ہینگر‘ میں کھڑے طیارے کی صفائی کے دوران باتھ روم میں ٹشو پیپز کے ڈبے کے ڈھیر میں سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ صفائی کرنے والے شخص نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کیا جس کے بعد طیارے کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔
نومولود کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹرز کا ٹیم کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش اور موت سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ بچے کی موت قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے ہوئی ہے۔ بچے کے حمل کی عمر 5 سے 6 ماہ کے درمیان ہے۔
نیویارک اور نیو جرسی پورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی ذمہ د اری کوئنز کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کو تفویض کی گئی ہے۔ کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ تاحال بچے کی ملکیت کے حوالے سے کوئی دعوی دار سامنے نہیں آیا ہے۔ سی سی ٹی وای کیمروں اور آخری پرواز کے مسافروں کی فہرست کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
The post نیو یارک ایئرپورٹ پر طیارے کے ٹوائلٹ سے نومولود کی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2nmAKG8
via IFTTT
0 Comments