Subscribe Us

header ads

گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذہبی جماعتوں کا لانگ مارچ اسلام آباد رواں دواں

لالہ موسیٰ: تحریک لبیک کی قیادت میں  داتا دربار سے نکلنے والا لانگ مارچ لالہ موسیٰ پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق توہین آمیز خاکوں کے خلاف تحریک لبیک کی قیادت میں لاہور سے نکلنے لانگ مارچ لالہ موسیٰ پہنچ چکا ہے، قافلہ اسلام آباد پہنچ کر توہین آمیز خاکوں کے خلاف دھرنا دے گا۔ گزشتہ روز دینی جماعتوں کی جانب سے نکلنے والے لانگ مارچ کی قیادت تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گستاخانہ خاکوں کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں

لانگ مارچ میں  انجمن تاجران اوردینی جماعتوں کے سینکڑوں افراد شریک ہیں، جگہ جگہ قافلے کا استقبال کیا جارہا ہے ،شرکاء ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر ہالینڈ کے خلاف نعرے درج ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت  ہالینڈ کے سفیر کو ملک بددر کرکے ان کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کرے۔

مقررین کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ملعون افراد دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں، یہ مقابلے کروانے والے دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔

دوسری جانب ریلی کو روکنے کے لئے سرائے عالمگیر میں جہلم پل کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں ہالینڈ کی اسلام مخالف جماعت فریڈم پارٹی آف ڈچ کے متنازع رہنما گیرٹ ولڈرز نے پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کا قبیح اعلان کیا ہے۔ پاکستان نے معاملے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔

 

The post گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذہبی جماعتوں کا لانگ مارچ اسلام آباد رواں دواں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ntyl81
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments