کراچی: محکمہ موسمیات نے آج (جمعرات) کو بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج (جمعرات)کو شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت26.5 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 33.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی کے وسط سے اگست کے آغاز کے دوران شہرکا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلودرہا جبکہ اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوتی رہی، بدھ کو مسلسل کئی روز خوشگوار موسم کے بعد دن کے وقت دھوپ نکل آئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں دو ڈگری کا اضافہ ہوگیا اور معمولی حدت رہی۔
دن کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 64 فیصد جبکہ صبح کے وقت 74فیصد ریکارڈ کیاگیا ،بدھ کو سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار گزشتہ تین روز کے مقابلے میں قدرے کم 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں۔
The post کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OngsI9
via IFTTT
0 Comments