کراچی: جنا ح روڈ شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے گودام میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو متعدد بار شکایات بھی درج کرائی گئیں تاہم کوئی شنوائی نہ ہوئی۔
شیر شاہ تھانے کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص سبحان کے چچا نے سوئی سدرن گیس کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی غفلت کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاں ہوا۔ واقعے کی تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی پر عائد ہوتی ہے۔ مقدمے میں 322 ,324 427 اور34 کی دفعات شامل کی گئیں۔
The post کراچی؛ گودام میں دھماکے کا مقدمہ سوئی گیس کمپنی کے خلاف درج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AGekJz
via IFTTT
0 Comments