Subscribe Us

header ads

پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی برین ہیمرج سے انتقال کرگئے

ملتان: تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی سردار طارق خان دریشک انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے سردار طارق خان دریشک انتقال کرگئے ہیں۔ طارق خان دریشک راجن پور کے حلقہ پی پی 296 سے 42 ہزار 119 ووٹ لے کر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

طارق خان کو 4 روز قبل برین ہیمرج ہوا جس کے باعث وہ ملتان کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے تاہم ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالقِ حقیقی سے جاملے۔ مرحوم طارق خان دریشک کو ایمبولینس کے ذریعے راجن پور منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے ان کے آبائی گاؤں آسنی میں ادا کی جائے گی۔

The post پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی برین ہیمرج سے انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Mks7XG
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments