سری نگر: بھارتی فوج نے سوپور میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے جب کہ علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید
دوسری جانب گزشتہ روز ہندواڑہ میں 2 نوجوانوں کی شہادت پر مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ نہتے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Oh2QPg
via IFTTT
0 Comments