Subscribe Us

header ads

اسلام آباد میں نشہ آور اشیاء کھلا کر گردے نکالنے والا گروہ کے 2 کارندے گرفتار

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نشہ آور اشیاء کھلا کر گردے نکالنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد میں پولیس نے انسانی اعضاء کی پیوند کاری میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 20 رکنی گروہ کا حصہ ہیں۔ 32 لاکھ روپے میں گردہ فراہم کرنے کا سودا کرتے تھے۔  ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزمان کے ساتھ کئی نجی اسپتال اور ڈاکٹر بھی ملوث ہیں۔

ملزمان پنجاب سے بھٹہ مزدوروں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر اسلام آباد لاتے تھے۔ پھر بھٹہ مزدوروں کو نشہ آور اشیاء کھلا کر ان کے گردے نکال لیے جاتے تھے۔ ملزمان انسانی اعضا بھاری قیمت پر فروخت کرتے تھے۔ پولیس گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

The post اسلام آباد میں نشہ آور اشیاء کھلا کر گردے نکالنے والا گروہ کے 2 کارندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xF18Ab
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments