Subscribe Us

header ads

وزیراعظم ہاؤس میں 8 بھینسوں کی نیلامی جاری

 اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں منی ڈیری فارم کی بھینسوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے۔ نیلامی میں 3 نیلی راوی بھینسیں، ایک کٹا اور 4 کٹیاں شامل ہیں۔ قواعد و ضوابط کے مطابق بھینسوں کی بولی دینے والے یکمشت ادائیگی کے پابند ہوں گے، بھینسوں کے خریدار اگلے روز ہی بھینسیں وزیراعظم ہاوٴس سے لے جانے کے پابند ہوں گے۔ اس کے علاوہ مجاز اتھارٹی وجہ بتائے بغیر بولی مسترد کرنے کا بھی اختیار رکھتی ہے۔

بولی کے دوران خریدار بولی لگانے والوں سے الجھ پڑے، جس پر وزیراعظم ہاؤس کے حکام نے کہا کہ یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینسیں لینی ہیں لے ورنہ واپس چلا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام، 40 باقی

واضح رہے کہ اس سے قبل 17 ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی بھی ہوئی تاہم 102 میں سے صرف 61 گاڑیاں ہی نیلام ہوسکی تھیں۔

The post وزیراعظم ہاؤس میں 8 بھینسوں کی نیلامی جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2R1EfzF
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments