Subscribe Us

header ads

کرپشن کرنے والا بچ نہیں پائے گا، وزیراعلی پنجاب

 لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اورکرپشن کرنے والا بچ نہیں پائے گا۔

لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف وفود نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی سابق ادوارسے کہیں بہتر ہے، 30 دن میں عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اورہماری کارکردگی سے عوام کو تبدیلی محسوس ہورہی ہے جب کہ ہماری حکومت قومی مفادات کو سامنے رکھ کرکام کررہی ہے۔

عثمان بزدارنے کہا کہ ہمارا مقصد عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا ہے، عوامی توقعات پرپورا اترنے کیلئے شب روزکام کررہے ہیں، صوبے میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اختیارکی گئی ہے، کرپٹ مافیا کواس کے انجام تک پہنچائیں گے، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اورکرپشن کرنے والا بچ نہیں پائے گا۔

The post کرپشن کرنے والا بچ نہیں پائے گا، وزیراعلی پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xQCrkd
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments