Subscribe Us

header ads

پنجاب حکومت کا بلدیاتی نمائندوں کو گھربھیجنے کی تجویز پر غور

لاہور: پنجاب حکومت کی قانونی ٹیم نے رائے دی ہے کہ حکومت وہ بلدیاتی نمائندوں کو قانونی طور پرگھر بھیج سکتی ہے تاہم پہلے نیا نظام لایا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتِ پنجاب نے بلدیاتی اداروں سے متعلق اپنے اختیار کے حوالے سے قانونی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے تمام قانونی پہلوؤں کاجائزہ لینے کے بعد نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے قانونی ٹیم نےقانونی سفارشات مرتب کرکے پنجاب حکومت کے سپرد کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے حکومتِ پنجاب کو رائے دی ہے کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کو قانونی طور پر گھر بھیج سکتی ہے تاہم پہلے نیا نظام لایا جائے ،قانون سازی کی جائے پھر نیا انتخاب ہونا چاہیے، نیا نظام لاکر نئے بلدیاتی انتخاب کرانے پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا، بلدیاتی اداروں کو نئی قانون سازی سے پہلے ختم کرنے سے سیاسی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق لیگل ٹیم نے نیا بلدیاتی نظام رائج کرنے کے لئے نیا سیٹ اپ ضروری قراردیا ہے، حکومت جو نیا نظام لانا چاہتی ہے موجودہ سیٹ اپ میں چلانا ممکن نہیں، سفارشات پر عمل درآمد وفاقی حکومت سے مشاورت اوراجازت سے مشروط ہو گا، حکومتِ پنجاب نے نئے نظام کے تحت نئے بلدیاتی انتخاب کی تجویز پرغور شروع کردیا ہے، پنجاب حکومت ہفتے کے روز اپنے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اپنا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

The post پنجاب حکومت کا بلدیاتی نمائندوں کو گھربھیجنے کی تجویز پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2x6PBcg
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments