Subscribe Us

header ads

فیصل آباد ایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، غیر ملکی شہری گرفتار

فیصل آباد: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے غیر ملکی ایئر لائن کی قطر جانے والی پرواز کے مسافر کے سامان سے 11 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے غیر ملکی ایئر لائن کی قطر کے شہر دوحا جانے والی پرواز کے ایک غیر ملکی مسافر کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی، ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش کو ہولڈ مشینوں کی مدد سے ناکام بنایا گیا۔ مسافر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے غیر ملکی کا تعلق نائیجیریا سے ہے، جس کا نام ایموگ ہے اور اس نے 11 کلو گرام ہیروئن فیس واش کی بوتلوں اور کریم جار میں چھپا رکھی تھی۔ پکڑی گئی ہیروئن مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے۔

The post فیصل آباد ایئرپورٹ سے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، غیر ملکی شہری گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2pd9b3n
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments