لاہور: سابق خاتون اول کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں کئی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں جہاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی وہیں تحریک انصاف سمیت کئی ایسی سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے جو میدان سیاست میں مسلم لیگ (ن) کے حریف سمجھے جاتے ہیں۔
پیپلز پارٹی؛
کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، قمرزمان کائرہم اور خورشید شاہ سمیت اہم رہنما شریک ہوں گے۔
تحریک انصاف؛
تحریک انصاف کا وفد سرکاری سطح پر ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی سربراہی میں کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ میں شرکت کرے گا۔
مسلم لیگ (ق)؛
سابق خاتون اول کی نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور دیگر پارٹی رہنما شرکت کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان؛
کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کا وفد شرکت کرے گا، اس وفد میں سنیٹر میاں عتیق اور ایم این اے امین الحق بھی شامل ہیں۔
جماعت اسلامی؛
نواز شریف کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔
The post کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں (ن) لیگ کے سیاسی حریف بھی شرکت کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MvrhXk
via IFTTT
0 Comments