Subscribe Us

header ads

ماڈل انعم تنولی کو موت سے قبل ہراساں کیے جانے کا انکشاف

کراچی: پاکستانی ماڈل انعم تنولی کی مرنے سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ کہتی ہوئی نظرآرہی ہیں کہ وہ کس حد تک پریشانی اورڈپریشن میں مبتلا ہیں۔

چند روز قبل 26 سالہ پاکستانی ماڈل انعم تنولی کی پھندا لگی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی، خوبرو ماڈل کی اچانک موت پر شوبز فنکار حیران رہ گئے۔ انعم تنولی کی موت کی وجہ تو تاحال سامنے نہ آسکی تاہم ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ انہیں  بہت زیادہ پریشان اورہراساں کیا جارہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 26 سالہ ماڈل کی پھندا لگی لاش برآمد

ویڈیو میں انعم تنولی کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ’’ بُلی‘‘ کرنا یعنی کسی کو اس حد تک پریشان کرنا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائے بہت بری چیز ہے۔ انہوں نے کہا لوگوں کی جانب سے پریشان کیا جانا اندر سے دکھی کردیتا ہے۔

انعم تنولی نے مزید کہاکسی کے حوصلے کو پست نہیں کرنا چاہیئے، اگر آپ کسی شخص کو دیکھتے ہیں اور اس سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ آپ کو نظر انداز کرتا ہے تو یہ آپ کی غلطی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ انعم تنولی  2 ماہ قبل اٹلی سے پاکستان آئی تھیں اور انہوں نے فیشن ڈیزائننگ کا کورس بھی کررکھا تھا، انعم تنولی کی موت کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہیں انٹرنیٹ کے ذریعے اس حد تک پریشان کیا گیا کہ وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئیں ۔ تاہم یہ وجہ سامنے نہیں آسکی ہے کہ انہیں کون اور کس حوالے سے پریشان کررہا تھا۔

The post ماڈل انعم تنولی کو موت سے قبل ہراساں کیے جانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NdvuU5
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments