اسلام آباد: قومی اسمبلی میں 25 کو جولائی ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک پیش کردی گئی۔
منی بجٹ کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے جنرل الیکشن 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے لیے تحریک پیش کی۔
پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اور ارکان کی نمائندگی پر حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات کے باعث تحریک کو کچھ دیر کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کا مطالبہ کررہی ہے جب کہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کی سربراہی حکمراں جماعت کے پاس ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھاندلی کا تحقیقاتی کمیشن بننے تک کوئی کارروائی نہیں چلنے دیں گے، شہباز شریف
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کو 2018 کے انتخابات پر شکوک شبہات ہیں، ہم نے اپوزیشن کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا، ہم شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھیں گے، عوام کے نمائندوں پر مشتمل بااختیار کمیٹی بنائی جائے گی، خصوصی کمیٹی کی سربراہی حکومتی جماعت کے پاس ہوگی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں اور ان کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
The post مبینہ انتخابی دھاندلی؛ پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کی تحریک پیش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NPB2V3
via IFTTT
0 Comments