اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرسطح پرتعاون کے لئے کھڑے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق صدرآزاد جموں کشمیرسردارمسعود خان نے دفترخارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ صدرآزاد جموں کشمیرنے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو منصب سنبھالنے پرمبارک باد دی۔
ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں موجودہ صورتحال پربات چیت سمیت ظلم و بربریت پراوایچ سی ایچ آرکی رپورٹ پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحقیقات کرنے کے لئے کمیشن بنانے اورروک تھام کے لئے رپورٹ کی سفارشات کو خوش آئند قراردیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان او ایچ سی ایچ آرکی رپورٹ کو اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سیشن سمیت ہربین الاقوامی فورم پر اٹھائے گا اورپاکستانی حکومت اورعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرسطح پرتعاون کے لئے کھڑے ہیں۔
The post کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہرسطح پرتعاون کے لئے کھڑے ہیں، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LXt1Zc
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2oBMplh
September 04, 2018 at 01:07PM
0 Comments