Subscribe Us

header ads

چین کیساتھ سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی نہیں کیا جارہا، پاکستان

 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی نہیں کررہا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے پلوامہ، بانڈی پور، کپواڑہ اور اننت ناگ اسلام آباد میں 14 مزید کشمیریوں کو شہید کر دیا، سیکڑوں حریت رہنما اور کارکن بدنام تہاڑ جیل میں حراست میں رکھے گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت ناصرف کشمیر بلکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ برس ایل او سی کی 1970 خلاف ورزیاں کی گئیں رواں برس اس میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور بھارت نے رواں برس ایل او سی کی 2050 خلاف ورزیاں کیں جس میں 31 نہتے شہری شہید ہوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے 10 ستمبر کو بھی  آزاد کشمیر کے خنجر سیکٹر میں فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جس میں جھومر گاؤں کا نوجوان گفتار حسین شہید ہوا، جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قائمقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ  کو دفتر خارجہ طلب کر کہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور ایک احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیا گیا۔

ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے بات چیت کے خلاف نہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو رابطے موجود ہیں، ٹریک ٹو رابطے مختلف سطح پر ہیں اور چلتے رہتے ہیں تاہم پاک بھارت بیک  ڈور روابط کا علم نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  پاکستانی ہائی کمشنر غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں پر دفتر خارجہ طلب

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی پروگرام میں میزبانی کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمشنرکی پروگرام کی میزبانی کا وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نےسخت نوٹس لیا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر کو وطن واپس طلب کرکے تحریری وضاحت نامہ طلب کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کلثوم نوازکی نماز جنازہ

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بیگم کلثوم نواز کی میت کی واپسی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے میں شریف خاندان کی امداد کی ہدایت کی ہے۔

The post چین کیساتھ سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی نہیں کیا جارہا، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2x6fSbN
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments