حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
بزرگان روحانی کی خدمت کر لیں اس کا آپ کو بہتر صلہ ملے گا، رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں، بسلسلہ تعلیم شاندار کامیابی حاصل ہو سکے گی۔
ثور:
22اپریل تا20 مئی
مذہب سے دلچسپی بڑھ سکتی ہے، والدین سے فائدہ ہو سکتا ہے، مقدمہ کا فیصلہ منشاء کے مطابق ہو سکتا ہے، کوئی نئی رشتہ داری بھی قائم ہو سکتی ہے، سفر شوق سے کیجئے نتیجہ توقع کے مطابق ہو سکتا ہے۔
جوزا:
21مئی تا 21 جون
اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لایئے وقت آپ کا ساتھ دے سکتا ہے اور آپ بہت کچھ حاصل کر سکیں گے، دیرینہ آرزوئوں کی تکمیل ہو سکے گی، بسلسلہ جائیداد آپ کی دیرینہ خواہشات پوری ہو سکتی ہیں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
بعض اہم ترین الجھے ہوئے مسائل حل ہو سکیں گے، پرانی سکیموں کو عملی شکل دینے کی کوشش کریں، کاروبار نو کے آغاز کا بھی موقع مل سکتا ہے، چند خاص لوگوں کے ساتھ تعلقات قائم ہو سکتے ہیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
کسی کے ساتھ بھی جھگڑا فساد نہ کریں ورنہ آپ کے خلاف کوئی مقدمہ قائم ہو سکتا ہے بزرگ روحانی سے وابستہ توقعات پوری نہ ہو سکیں گی، گھریلو سکون حاصل ہو سکے گا۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
شریک حیات اور سسرال والوں کو راضی رکھنے کی کوشش کیجئے اسی میں آپ کا فائدہ ہے، کاروبار وسعت اختیار کر سکتا ہے، اخراجات کم کریں کے کچھ بچاتے رہیں تاکہ برے وقت یہ آپ کے کام آ سکے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
جذباتیت کے دائرے سے باہر نکل آیئے ورنہ آپ کے کسی غلط فیصلے کی وجہ سے پورا گھر بلکہ خاندان متاثر ہو سکتا ہے، کوئی مخالف آپ کے خلاف سازش کر سکتا ہے، محتاط رہ کر وقت گزاریں۔
عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر
اگر آپ کو کسی مشترکہ کاروبار میں شمولیت کا چانس ملے تو ضرور استفادہ کریں، بزرگان روحانی سے توقع کے مطابق روحانی فیض حاصل ہو سکے گا، گھریلو ماحول قدرے بہتر رہے گا۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آپ بعض اہم معاملات میں منشاء کے مطابق کامیابی حاصل نہ کر پائیں گے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں، اس طرح زیادہ نقصان ہو گا۔
جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری
گھریلو زندگی کو خوشگوار بنانے کے سلسلے میں یہ عرصہ آپ کے لیے بہت ہی اہم ثابت ہو سکتا ہے، غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ بھی طے پا سکتا ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
جائیداد کے الجھے ہوئے مسائل حل ہو سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ کو مطلوبہ مکان یا پلاٹ مل جائے، صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے، علاج کی جانب سے غفلت نہ برتیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
بسلسلہ کاروبار اپنی ذاتی سکیموں کو عملی شکل دیں ، کافی فائدہ ہو سکتا ہے، ملازمت میں حسب منشاء تبدیلی ہو سکتی ہے، دوستوں سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں، گھریلو ماحول تسلی بخش رہیگا۔
The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MPXxp9
via IFTTT
0 Comments