Subscribe Us

header ads

شرجیل میمن کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم

 کراچی: آئی جی سندھ نے پی پی پی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کریں گے ۔ کمیٹی میں ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ اور ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چیف جسٹس کا نجی اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پرچھاپہ، شراب ومنشیات برآمد

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضیاالدین اسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران وہاں زیر علاج سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپتال میں زیرعلاج شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کا مقدمہ درج

جیل سپرنٹنڈنٹ مجاہد خان کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں شرجیل میمن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں شرجیل میمن اور ان کے 3 ملازمین مشتاق، محمد جام اور شکر دین کو نامزد کیا گیا ہے۔

The post شرجیل میمن کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LQGGBf
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments