اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ صرف گورنر ہاؤسز کھولنے اور گاڑیاں نیلام کرکے ملک نہیں چلے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ پر کلہاڑا مارنے کی خبر زیرِ گردش ہے، موجودہ وقت میں عملاً گزشتہ 6 ماہ سے پاکستان کا ڈویلپمنٹ پورٹ فولیو جامد ہوچکا ہے، جس ملک میں 6 ماہ تک ترقی کا عمل رکا ہوا ہو وہ ملک کس طرح ترقی کرسکتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ملک کو فائدہ پہنچانے والے منصوبے سی پیک کےحوالے سے بھی ٹھوس لائحہ عمل سامنے نہیں آیا، گورنر ہاؤسز کھولنے اور گاڑیاں نیلام کرکے ملک نہیں چلے گا، ہم نے عوام کے لئے جو رعایتیں حکومت کو دی ہیں ان کا بھرپور دفاع کریں گے اور حکومت کے ان اقدامات کی مخالفت بھی کریں گے۔
The post گورنر ہاؤسز کھولنے اور گاڑیاں نیلام کرکے ملک نہیں چلے گا، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2D4emMB
via IFTTT
via Blogger https://ift.tt/2Nhlslz
September 17, 2018 at 01:07PM
0 Comments