Subscribe Us

header ads

عالیہ کی والدہ بھی رنبیرکے ساتھ بیٹی کے رشتے پرخوش

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رشتے کو رشی کپور کے بعد عالیہ کی والدہ کی منظوری بھی مل گئی۔

بھارتی میڈیا میں ان دنوں اداکار رنبیر اورعالیہ کی محبت کے چرچے ہیں اور اب تو اس رشتے کو دونوں کے والدین کی منظوری بھی حاصل ہو گئی ہے۔

کچھ عرصے قبل  رشی کپور نے رنبیر اور عالیہ کے تعلق سے متعلق کہا تھا کہ انہیں اس رشتے پر کوئی اعتراض نہیں اور اب عالیہ بھٹ کی ماں سونی رازدان نے بھی کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ ہیں  اور عالیہ کی خوشی میں ان کی خوشی ہے۔

سونی رازدان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم میڈیا میں عالیہ اوررنبیر کے متعلق کیا افواہیں گردش کررہی ہیں، لیکن میں اپنی بیٹی سے اس بارے میں براہ راست بات کروں گی تاہم آخری فیصلہ اسی کا ہوگا کہ وہ کیا چاہتی ہے کیونکہ یہ اس کی زندگی ہے اور وہ جیسے چاہے اپنی زندگی جی سکتی ہے۔

The post عالیہ کی والدہ بھی رنبیرکے ساتھ بیٹی کے رشتے پرخوش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xtvS70
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments