لاہور: پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی کو لازم قراردینے کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی نہ دیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، صوبائی حکومت نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے موجود قوانین میں مناسب ترامیم کرکے گھریلو ملازمین کو تنخواہ اور چھٹی کے امور پر قانونی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں کام کرنے والے افراد کو قانون سازی کے زریعے تحفظ دیا جائے گا، گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لاکر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
The post پنجاب حکومت کا گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی لازمی قرار دینے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q0jsuN
via IFTTT


0 Comments