Subscribe Us

header ads

شاہد کپور اور میرا راجپوت کے گھر نئے مہمان کی آمد

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اوران کی اہلیہ میرا راجپوت کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے اور دونوں دوسرے بچے کے والدین بن گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شام میرا راجپوت کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے بیٹے کو جنم دیا۔ اداکار شاہد کپور، ایشان کھتر اور ان کی والدہ نیلیما عظیم بھی ان کے ساتھ تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد کپور کی بیوی کو کرینہ پر تنقید مہنگی پڑگئی

واضح رہے کہ میرا اور شاہد کپور 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کی 2 سالہ بیٹی میشا کپور بھی ہے۔ رواں سال کی ابتدا میں شاہد کپور نے انسٹاگرام پر اپنے گھر دوسرے ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دی تھی۔

The post شاہد کپور اور میرا راجپوت کے گھر نئے مہمان کی آمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CkZjhf
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments