Subscribe Us

header ads

شعیب اختر مشیر چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفیٰ

 لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے مشیر چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر مشیر چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں، نجم سیٹھی کے استعفی اور نئے بورڈ سربراہ احسانی مانی کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سابق فاسٹ بولر نے ٹویٹ میں استعفے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے نجم سیٹھی نے اس عہدے پر تقرر کیا تھا لیکن اب وہ نہیں رہے تو میرا اخلاقی طور پر مشیر رہنا درست نہیں، اس لئے میں فوری طور پر مشیر پی سی بی سے استعفی دے رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اس وقت کے بورڈ سربراہ نجم سیٹھی نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو کرکٹ امور پر اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔

The post شعیب اختر مشیر چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفیٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NTOYdA
via IFTTT

Post a Comment

0 Comments